ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گاندھی کی سرزمین سے بی جے پی بھگاؤ،ملک بچاؤریلی تاریخی ہوگی:تیجسوی یادو

گاندھی کی سرزمین سے بی جے پی بھگاؤ،ملک بچاؤریلی تاریخی ہوگی:تیجسوی یادو

Sun, 30 Jul 2017 19:09:21    S.O. News Service

پٹنہ:30/جولائی(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)بہار میں این ڈی اے کی حکومت آنے کے بعد سیاسی بحران دورہوگیاہے۔مہاگٹھ بندھن کی حکومت گرنے کے ساتھ ہی ساتھی رہے کانگریس اور آر جے ڈی، نتیش کمار اور ان کی پارٹی جے ڈی یوایک دوسرے پر نشانہ سادھ رہے ہیں۔لالویادو کے بیٹے تیجسوی یادو مسلسل نتیش پر حملہ کر رہے ہیں۔تیجسوی یادونے27اگست کو’’بی جے پی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘‘ریلی کے بارے میں لکھا’’مینڈیٹ کے قتل و توہین کے خلاف گاندھی جی کی کرم بھومی چمپارن سے سفر کا آغاز کر کے 27کی ریلی کے لیے بگل بجایاجائے گا‘‘۔بتا دیں کہ 27اگست کو بہار کے چمپارن میں بی جے پی کے خلاف آر جے ڈی کی ریلی ہونی ہے۔اس ریلی میں متعدد اپوزیشن پارٹیوں کے شامل ہونے کی امیدہے۔تیجسوی یادونے جیسے ہی یہ ٹویٹ کیا وہ سوشل میڈیا کے نشانے پرآگئے۔


Share: